باکو: آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازعہ علیحدگی پسند خطے نگورنو کاراباخ میں ہونے والی لڑائی میں مقامی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ خطہ آذربائیجان کا حصہ ہے مگر اس کی آرمینیا نواز علیحدگی پسند انتظامیہ نے برسوں پہلے اس کی آزادی کا یکطرفہ اعلان کر دیا تھا۔ اس خطے کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز بتایا کہ آذری دستوں کے خلاف لڑتے ہوئے اس کے مزید اکاون فوجی مارے گئے ہیں۔
