آذربائیجان کی نگورنو کاراباخ میں فوجی کارروائی

   

کارا باخ : اس علاقہ میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے مابین 2020 ء میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی تھی۔ فریقین ایک دوسرے پر امن کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے آئے ہیں۔ آذربائیجان نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس کی مسلح افواج نیطنگورنو کاراباخ میں ’’مقامی سطح پر انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں‘‘ شروع کی ہیں تاکہ وہاں سے آرمینیائی فوجی دستوں کو غیر مسلح کر کے باہر دھکیلنے کے بعد علاقہ میں آئینی نظم کو بحال کیا جا سکے۔ کاراباخ کو بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کے حصہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہاں ایک بڑی نسلی آرمینیائی آبادی رہائش پذیر ہے۔ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں آرمینیا کے ساتھ ایک جنگ کے بعد یہ علاقہ آذربائیجان کے کنٹرول سے نکل گیا تھا۔ آذربائیجان نے 2020 ء میں آرمینیا کے ساتھ ایک اور جنگ کے بعد اس علاقہ اور اردگرد کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔