حیدرآباد ۔ جنوبی ہند کے اسٹار رام چرن تیج اور جونیئر این ٹی آر کی فلم آرآرآر ہندوستان کے بعد اب بیرون ملک بھی دھوم مچا رہی ہے۔ حال ہی میں ایس ایس راجامولی کی فلم کوگولڈن گلوب ایوارڈز میں دو زمروں میں نامزدگی ملی ہے۔ جس پرکافی بحث ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس فلم کی زبردست تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ عام لوگوں کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ساؤتھ اسٹار پربھاس نے بھی پوسٹس شائع کرکے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اجے دیوگن، رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم آرآرآر نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔ آرآرآر نے باکس آفس پر ایسے کئی ریکارڈ بنائے، جنہیں توڑنا دوسری فلموں کے لیے مشکل ہوگا۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے، جس میں اداکارہ نے دل کے ایموجی کے ساتھ فلم کی تصویر بھی لگائی ہے۔ اس کے علاوہ پربھاس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے اپنا دل لکھا ہے۔ ان دو ستاروں کے علاوہ ایس ایس راجامولی، کرن جوہر، اے آر رحمان اور جونیئر این ٹی آر نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم آرآرآر 24 مارچ 2022 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوئی۔ فلم نے پہلے دن باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، اجے دیوگن، رام چرن اور جونیئر این ٹی آر اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد تفریحی دنیا کے لوگ کافی خوش نظر آرہے ہیں اور انہیں امید ہیکہ یہ فلم بین الاقوامی ایوارڈ بھی جیتے گی۔