آرامکو میں چین کی 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

   

٭ چینی سرکاری ملکیتی کمپنیاں سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے طئے شدہ منصوبہ کے مطابق اینیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) میں 10 بلین ڈالر تک سرمایہ مشغول کرنے کی بات چیت کر رہی ہیں۔ تیل کی پیداوار والے سائنوپیک گروپ ، سلک روڈ فنڈ اور سرکاری ملکیتی چائنا انوسیٹمنٹ کارپوریشن شیئرس خریدنے کیلئے خواہشمند کمپنیوں میں شامل ہیں اور بات چیت کر رہی ہیں۔آرمکو نے لوکل ایکسچینج پر اپنی کمپنی کے حصص پیش کرنے کے ارادہ کا اعلان کیا ہے۔