آرامکو پلانٹ میں خرابی کے باعث جازان میں پٹرول کی ترسیل متاثر

   

ریاض ۔ سعودی آئل کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ جازان علاقے میں واقع پلانٹ میں خرابی کے باعث علاقے میں پٹرول کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا ہے کہ ترسیل متاثر ہونے سے علاقے کے متعدد پٹرول پمپوں کو طے شدہ کوٹہ فراہم نہ کیا جاسکتا۔وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان اور آرامکو کی اعلی انتظامیہ نے فنی خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر توانائی کی ہدایت کے مطابق خرابی دور ہونے تک علاقے میں پٹرول کی ترسیل کا متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔