آرامکو کمپنی کے حصص کی فروخت کیلئے سعودی عرب کی منظوری

,

   

ریاض ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ نے /3 نومبر کو آرامکو آئی پی او کے اعلان کی منظوری دیدی ہے ۔ محمد بن سلمان نے کمپنی کے 5 فیصد حصص کے تعلق سے اعلان کیا کہ دنیا کہ سب سے سرفہرست آئیل کمپنی کے حصص فروخت کئے جائیں گے ۔ سعودی عرب کی کیپٹل مارکٹ اتھاریٹی نے ان حصص کی فروخت کی منظوری دیدی ہے ۔ آئندہ 6 ماہ تک یہ موثر عمل رہے گی ۔ توقع ہے کہ 5 فیصد حصص ابتدائی طور پر فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سے 100 ارب ڈالر کی رقم حاصل ہوجائے گی ۔ اس نے اپنے تمام اثاثوں کا تخمینہ 20 کھرب ڈالر لگایا ہے ۔