حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے آرام گھر تا زو پارک فلائی اوور کی افتتاحی تاریخ کو مزید آگے بڑھا دیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کے باشندوں کو ٹریفک سے راحت کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا ۔ فلائی اوور کے آغاز کے بعد آرام گھر اور بہادر پورہ کے درمیان کی ٹریفک بہاؤ میں آسانی ہوگی ۔ عوام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی عوام آرام گھر فلائی اوور کے افتتاح کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ جس سے ٹریفک کی بہاؤ میں آسانی ہوگی بلکہ آرام گھر تا بہادر پورہ کا سفر کم وقت اور آسان ہوجائے گا ۔ فلائی اوور کی تعمیر کے دوران ٹریفک کا مسئلہ کافی پیچیدہ ہوگیا تھا اور بہت جلد عوام کو راحت ملے گی ۔ فلائی اوور کا افتتاح 3 دسمبر 2024 کو ہونا تھا جی ایچ ایم سی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ذریعہ اس کا افتتاح کرنے کا منصوبہ بنا ہے ۔ فلائی اوور 4.04 کیلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے جو حیدرآباد کا دوسرا سب سے بڑا فلائی اوور بناتا ہے ۔ چھ لین دو طرفہ ڈھانچہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ آرام گھر کو نہرو زوالوجیکل پارک سے جوڑے گا ۔ جس سے علاقے میں ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی ۔ افتتاح کے بعد آرام گھر فلائی اوور سے حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کی امید ہے اور مسافرین کے وقت میں نمایاں کمی کرے گی ۔ جنوری کے آخری ہفتہ یا پھر فروری تک فلائی اوور کا افتتاح ہونے کی امید ہے ۔۔ ش