حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے آرام گھر تا زو پارک اور شاستری پورم ریلوے اوور بریج کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آرام گھر اپ اینڈ ڈاؤن ریمپ کے کاموں میں تیزی لائیں اور ریمپ کیلئے اراضی کے حصول میں تیزی لائیں ۔ شاستری پورم ریلوے اوور بریج کے متعلق کمشنر نے انجینئرنگ حکام کو ساوتھ سنٹرل ریلوے انجینئروں کے ساتھ کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کو کہا ۔ کمشنر نے مس ورلڈ مقابلے سے قبل چارمینار اور لاڈ بازار کا بھی دورہ کیا ۔ مقابلہ حسن کے مقابلہ کنندگان ان دونوں مقامات پر ہیرٹیج واک کریں گے ۔ ش