آرام گھر کے قریب سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی

   

حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ آرام گھر کے قریب اتوار کی صبح ایک تیز رفتار کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راجندر نگر ٹریفک پولیس حدود میں واقع اے جی کالج کے قریب اتوار کی صبح ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا اور 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں شمس آباد کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ راجندر نگر ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی کار کو اوور اسپیڈ نہ چلائیں اور جب بھی ڈرائیونگ کریں سیٹ بیلٹ ضرور لگائیں۔ موٹر سائیکل سواروں کو چاہئے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ (ش)