نارائن پیٹ میںکامریڈاے بی بردھن کی برسی تقریب سے ایم بالا نرسمہا ودیگرکاخطاب
نارائن پیٹ، 3 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے قومی رہنما اور سابق قومی جنرل سکریٹری کامریڈ اے بی بردھن کی دسویں برسی کے موقع پر نارائن پیٹ ضلع مستقر میں سی پی آئی ضلع دفتر میں ان کی تصویر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سی پی آئی نارائن پیٹ ضلعی کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجلاس کی صدارت مسٹر چوداپورم سرینواس نے کی۔ مہمانِ خصوصی اور ریاستی سکریٹری ارکان کامریڈ ایم بالا نرسمہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی آئی کے قیام کی 100ویں یوم تاسیس کے تناظر میں آر ایس ایس کی بھی صدی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی نے ملک کے لیے محنت کی ہے، جبکہ آر ایس ایس نے سازشوں سے آزادی کی تاریخ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ بی جے پی کا کوئی رہنما آزادی کی جدوجہد میں شامل نہیں ہوا۔ عوام کو آر ایس ایس کی حقیقت اور اس کی سازشوں سے آگاہ اور چوکنا رہنا چاہیے۔انہوں نے ذات پات کے مسائل کی پیچیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور 18 جنوری کو ضلع کھمم میں 101ویں صدیہ تقاریب میں ہزاروں افراد کی شرکت کی دعوت دی۔ سی پی آئی اپنی لڑی ہوئی تحریکوں، حاصل شدہ کامیابیوں اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہِ خیال کرے گی۔اس موقع پر سی پی آئی نارائن پیٹ ضلع سکریٹری ٹی نرسمہا، اسسٹنٹ سکریٹری ایس سنتوش، دھنواڈا منڈل سکریٹری، مدور منڈل سکریٹری ایس وینکٹیشو، ضلعی لیڈر ڈی چنئیہ، شیواشنکر، شیوا کرشنا، رامولو، رامیشو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ آنجہانی بردھن غیر جانبدار لیڈروں کے مسائل پر مسلسل لڑتے رہے اور تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے ملک بھر میں نوجوانوں کی تحریک شروع کی تھی۔
