پال گھر ۔ /7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں آرتھر روڈ جیل کے 72 قیدی اور 7 عہدیدار کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ جمعرات کو جیل کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ قیدیوں کو ریاستی دارالحکومت میں جی ٹی ہاسپٹل اور سینٹ جارج ہاسپٹل کو منتقل کیا جارہا ہے ۔ قبل ازیں ضلع پال گھر میں مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے 72 قیدیوں کے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی ۔
