آرتھر معیاد میں توسیع کے خواہاں

   

لندن ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے اور کہا کہپاکستان کرکٹ کا کلچر پچھلے تین سال میں کافی تبدیل ہوچکا ہے اور ٹیم اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔آرتھر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2016 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکیا تھا، 2017 میں پاکستان ٹیم کی چمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد آرتھر کے معاہدہ میں دو سال کی توسیع کردی گئی تھی اور اب یہ معاہدہ اس سال ورلڈ کپ کے اختتام پر مکمل ہوجائے گا۔ آرتھر نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ ان کے معیاد میں ایک بار پھر توسیع ہوجائے گی۔