آرتھوپیڈک سرجنس کو ہفتہ بھر تربیتی مہم

   

محبوب نگر میں ’’بون اینڈ جوائنٹ ڈے ‘‘ڈاکٹر کے جے ریڈی کی پریس کانفرنس
محبوب نگر ۔ آج بین الاقوامی ’’ بون اینڈ جوائنٹ ڈے ‘‘ منایا جارہا ہے ۔ ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر میں نوجوان سرجنس کو تربیت اور لائیو سرجری کے مشاہدہ کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ یہ وضاحت آج دوپہر ایس وی ایس ہاسپٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کے جے ریڈی آرتھوپیڈک ماہر نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں گھٹنوں کے درد سے 7 کروڑ افراد ایک سروے کے مطابق متاثر ہیں ۔ عوام میں اس تعلق سے شعور بیداری نہ ہونے سے 10 تا 15 فیصد مریض ہی علاج کروا رہے ہیں ۔ اس تعلق سے تمام آرتھوپیڈک سرجنس کو ہفتہ بھر تربیت کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ آج اور آنے والے ہفتہ کے روز لائیو سقرجری ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے ذریعہ تربیت ( لائیو سرجری ) فراہم کی جارہی ہے ۔ جس میں بین الاقوامی سطح کے 100 سرجنس تربیت دیں گے ۔ تقریباً 4000 آرتھو پی جی ڈاکٹرس نے لائیو سرجری کے مشاہدہ کیلئے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ (ری پلیسمنٹ آف نی ) گھٹنوں کی ہڈیوں کی تبدیلی کا خرچ عام طور پر 3 لاکھ رہوتا ہے ۔ لیکن ایس وی ایس میں صرف ایک لاکھ بیس ہزار ہی میں علاج مکمل کر رہا ہے ۔ پریس کانفرنس میں ایس وی ایس ڈائرکٹر رام ریڈی ، ڈاکٹر جگدیشور راؤ ایچ او ڈی ، آرتھوپیڈک ڈاکٹر جے رام ریڈی ، ڈاکٹر روی تیجا آرتھو سرجنس بھی موجود تھے ۔