حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : اسکیننگ اور بلڈ ٹسٹنگ کے خرچ کو 50 فیصد کم کرنے کے مشن کے ڈئیگناسٹک سنٹر ، آرتی اسکینس اینڈ لیابس کی جانب سے آج یہاں کوکٹ پلی میں پہلے فلی روبوٹک لیاب کا آغاز کیا گیا ۔ ڈاکٹر ارون کمار گویند راجن ، ڈائرکٹر اینڈ ریڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر رتنا ، ڈاکٹر مرلیدھرن اور چندر شیکھر نے کہا کہ آرتی اسکینس اینڈ لیابس پر بلڈ ٹسٹ اور اسکیننگ کے حیدرآباد میں کم سے کم چارجس چارج کئے جاتے ہیں ۔ ایم آر آئی کے لیے جس کے لیے خرچ تقریبا 8000 روپئے ہوتا ہے ۔ ان کے یہاں اس کے لیے دن کے دوران 3500 اور رات کے دوران 2510 چارج کئے جاتے ہیں ۔ اسی طرح سی ٹی اسکین جس کے لیے مارکٹ میں 3500 روپئے چارج کئے جاتے ہیں ۔ اس کے لیے ان کے یہاں جن میں 1500 اور رات میں 1000 روپئے چارج کئے جاتے ہیں ۔۔
