کلکتہ :اپنے دور اقتدار میں کلکتہ فلم فیسٹول اور ٹیلی سمان اور بنگلہ سمان کو الگ سطح تک پہنچانے والی ممتا بنرجی آر جی کار میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کے بعد عوامی تحریک میں بنگلہ فلم اداکارو ں کی شرکت کے بعد ٹالی ووڈ کے اداکاروں سے ایک حدتک دوری بنانے کا من بنالیا ہے ۔ممتا بنرجی فلم انڈسٹری کے لوگوں کو لوک سبھا یا اسمبلی میں عوامی نمائندوں کے طور پر بھیجنے کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔ مگر اب انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ دوری برقرار رکھیں گی۔کم از کم دو مثالیں زیادہ سے زیادہ اشارہ کرتی ہیں۔ جمعہ کو علی پور کے سوجنیاگھر میں ہونے والی عالمی بنگال تجارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے جو میٹنگ منعقد کی گئی ہے اس کی فہرست میں ٹالی ووڈ سے وابستہ افراد کے نام بہت ہی کم ہے اوردوسرا کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کو نیتا جی انڈور سے دھندھنیا تھیٹر میں منتقل کرنے کا فیصلہ ہے ۔آر جی کار تحریک کے دوران ٹالی وڈ سے وابستہ ادا کار اور اداکاریں سڑکوں پر نکل پر احتجاج کیا۔ بہت سے اداکارنے شہری جلوس میں براہ راست مارچ کرنے کے بجائے الگ سے مارچ کیا۔