آرسنل کی مانچسٹر کے خلاف شاندار کامیابی

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔3 جنوری( سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو گول سے ہرادیا، جبکہ ایورٹن کو مانچسٹر سٹی کے خلاف 1-2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی فٹبالر اور برائٹن کے کھلاڑی علی رضا جہاں بخش کے خوبصورت گول کے باعث چیلسی اور برائٹن کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے برائٹن کے خلاف دسویں منٹ میں برتری حاصل کر لی اور ہاف ٹائم تک اسکور 1-0ہی رہا۔میچ کے 84ویں منٹ میں برائٹن کے علی رضا جہاں بخش نے خوبصورت گول بنا کر میچ برابر کر دیا۔ لیگ کے ایک اور میچ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دوگول سے ہرا دیا، دونوں گول کھیل کے پہلے ہاف میں ہوئے۔ ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کے خلا ف 1-2 گول سے کامیابی حاصل کی، جبکہ لیسٹر سٹی نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو تین گول سے ہرا دیا۔