آرمس ایکٹ کیس میں ماخوذ کرنے کی ناکام کوشش

   

بھائیوں میں اراضی تنازعہ ، تاجر گرفتار ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) اراضی تنازعہ کے نتیجہ میں حقیقی بھائی کو آرمس ایکٹ کیس میں ماخوذکرنے کی ناکام کوشش کرنے والے ایک تاجر کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی مسٹر اے آر سرینواس نے کہا کہ شیخ محمداحمد عظمت عرف شوکت اور دیگر دو بھائیوں محمد احمد عبداللہ عرف خسرو اور شیخ محمد احمد اللہ عرف سہیل جن کا تعلق علاقہ مشیرآباد سے ہے کے درمیان اراضی تنازعہ چل رہا ہے۔ جس کے نتیجہ میں شیخ محمد احمد نے اپنے بھائی شیخ احمد اللہ کو آرمس ایکٹ میں ماخوذ کرنے کیلئے ٹاسک فورس پولیس کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ اس کے بھائی کے پاس بندوق اور کارتوس ہے۔ ٹاسک فورس نے اس بات کی تفصیلی تحقیقات کے دوران پتہ چلایا کہ حقیقی بھائیوں کو ماخوذ کرنے کیلئے یہ سازش رچی گئی۔ ملزم کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔ب