آرمور۔10؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئیٹا اور اوٹا کے عہدیداروں کا حیدرآباد دورہ اور اْردو میڈیم اسکولوں کے تقریبا 85 مخلوعہ جائیدادوں کے متعلق محکمہ تعلیمات کے مختلف عہداروں سے نمائندگی۔اساتذہ کی تنظیم آئیٹا اور اوٹا کے عہدیداروں نے حیدرآباد کا دورہ کیا۔اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا انہوں محکمہ تعلیمات کے مختلف عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے SA اْردو کی 4, SA تلگو کی 1 SA انگلش کی 5, SA ریاضی کی 12 ،SA فزیکل سائنس کی 17, SA بیالوجیکل سائنس کی 11 SA سوشیل کی 10,SA پی ڈی کی 17 اور PGHM کی 9 مطلوبہ جائیدادوں کی منظوری کے لئے نمائندگی پیش کی گئی ہے۔ اس طرح SA کی جملہ 76 اور PGHM کی 9 جائیدادیں مطلوبہ ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اْردو میڈیم اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء کی تعلیم کس حد تک متاثر ہورہی ہے۔ جبکہ RTE 2009 کے مطابق جو پیٹرن مکمل ہونا چاہئے تھا اْردو میڈیم میں یہ مکمل نہیں ہے۔ آئیٹا اور اوٹا کے ممبران نے مل کر بڑی جانفشانی کے ساتھ سروئے کیا۔ اس سروئے کے مطابق اْردو میڈیم اسکولوں کو اپگریڈ کرکے دس دس پندرہ پندرہ سال ہوگئے لیکن ان اسکولوں میں مضمون واری اساتذہ کی مطلوبہ جائیدادیں فراہم نہیں کی گئی۔ اور یہ سروئے رپورٹ کچھ دنوں پہلے ڈی ای او نظام آباد اور ضلع کلکٹر نظام آباد کے سپرد کی گئی۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیمات کے ذریعہ اعلی عہدیداروں کو پہنچایا جائے۔ اور ان مطلوبہ جائیدادوں کی منظوری کو یقینی بنایا جائے۔ اس دورے کے دوران آئیٹا اور اوٹا کے وفد نے ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن جناب ڈاکٹر ای نوین نکولاس آئی اے ایس اور سیکریٹری حکومت تلنگانہ برائے محکمہ تعلیمات محترمہ ڈاکٹر یوگیتا رانا آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی منظم سروئے رپورٹ پیش کی۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی طور پر اْردو میڈیم اسکولوں کی صورتحال سے واقف کروایا گیا۔ جس پر موثر نمائندگی کرنے کا وعدہ کیا۔