آرمور:22؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور پی راکیش ریڈی میونسپل چیرپرسن ونل دیوی لاونیا ایپا سرینو کے ہاتھوں آرمور ترکاری مارکیٹ کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ سابق حکومت میں سابق رکن اسمبلی جیون ریڈی نے آرمور ترکاری بیجنے والے کاروباری مرد و خواتین کو ہورہی دشواریوں کے پیش نظر ترکاری مارکیٹ کے لئے رقمی منظوری عمل میں لاتے ہوئے شیڈ ڈلوا کر رومس کی تعمیر کروائی تھی۔ اس طرح اسکی تعمیر مکمل کرلی گئی۔ اسکے لئے میونسپل جرنل بجٹ کے تحت 28 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور راکیش ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکاری فروش افراد کی سہولیات کے لئے اس مارکیٹ کی تعمیر کی گئی۔ اس کا صحیح طور پر استعمال کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اور بتایا کہ سیاسی قائدین پارٹیوں کی سیاست چھوڑ کر ترقی کے لئے کام کریں۔ اسی سے ترقی ممکن ہے۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن ونل دیوی لاونیا ایپا سرینو نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کانگریس حکومت میں بہترین فلاحی اسکیمات سے ترقیاتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔ حلقہ اسمبلی انچارج ونئے کمار ریڈی کی نگرانی میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مارکیٹ میں موجود ترکاری بیو پاریوں سے کہا کے وہ پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔ اس کے استعمال سے بیماریوں کا خطرہ لا حق ہے۔ اور کپڑوں کے جوٹ بیاگ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر آرمور میونسپل وائس چیرمین شیخ منو , کونسلر محمد امتیاز حسین , نمائندے کونسلرس عبدالرحمن , محمد ظہیر علی , سید عتیق , لکی شنکر , مارکیٹ کمیٹی چیرمین سائی بابا گوڑ , ایم ایفہیم ودیگر سیاسی قائدین موجود تھے۔