آرمور /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور بار اسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں آئے۔ جس میں صدر کی حیثیت سے چناریڈی کو منتخب کیا گیا۔ آرمور کورٹ کے احاطے میں الیکشن آفیسر گٹیڈی آنند نے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ذمہ داران کو حلف دلایا۔ اور بتایا کہ ایس چناریڈی بطور صدر ، ایس جگن نائب صدر ، این آر آئی اشوک جنرل سکریٹری ، ارون کمار خازن ، مدھوسودھن ریڈی جوائنٹ سکریٹری ، سوکیش لائبریری سکریٹری اور ڈونڈی سویتا خواتین کی نمائندہ کے طور پر منتخب ہوئے۔ اسطرح حلف برداری تقریب میں سینئر سیول جج نسیمہ سلطانہ نے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو گلدستہ دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب میں ایڈیشنل جونیئر جج دیپتی ، سیکنڈ کلاس جج وینکٹیش ، ایڈوکیٹ بھوپتی ریڈی ، جگدیشور ریڈی ، گنگاریڈی ، راجیشور ، تلسی داس کرانتی ، کرشنم راجو ، کرشنا نہرو ، سبھاش ، دشا گوڈ ، راجیندر ، شراون ، چیتنیا ودیگر موجود تھے۔
آرمور میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
آرمور:5/اپریل )سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے نمستے نواناتھ پورم پروگرام کے تحت جے پور دیہات کا دورہ کیا۔ اور مقامی سرپنچ و عہدیداروں کے ہمراہ پیدل دورہ کرتے ہوئے مختلف مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اور سی سی روڈ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت و ایم پی اروند کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف ایک جے پور دیہات کو میں کروڑوں روپئے سے مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا۔ اور ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ لیکن ایم پی اروند کونسے ترقیاتی کام انجام دیئے انہوں نے سوال کیا اور ترقیاتی کاموں کے مد مقابل بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی۔ وزیر اعلی اور کے ٹی آر , کے کویتا پر صرف تنقید کرنے کے بجائے ترقیاتی کاموں میں مرکزی حکومت سے رقمی منظوری عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور اگر دم ہے تو آنے والے اسمبلی انتخابات میں آرمور حلقہ اسمبلی سے حصہ لینے کا چیلنج کیا۔ اس پروگرام کے دوران ترقیاتی کاموں کے متعلق عوامی نمائندے اور عہدیداران کو مختلف ہدایت جاری کئے۔ اس پروگرام میں مقامی سرپنچ سائنا , محمد شاہد , ودیگر موجود تھے۔