55 تولے کے زیورات برآمد، پولیس کمشنر نظام آباد ناگا راجو کا انکشاف
آرمور ۔ پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ آرمور بس اسٹانڈ میں مسافروں کے بیاگ کا سرقہ کرتے ہوئے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 27 لاکھ 50 ہزار روپئے کے جملہ 55 تولہ سونے کے زیورات برآمد کئے گئے کمشنر پولیس مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ گذشتہ چند دنوں سے آرمور بس اسٹانڈ میں یادا لکشمی عرف ڈی یادا لکشمی متوطن پریہ درشنی کالونی نظام آباد آرمور بس اسٹانڈ میں بسوں میں سوار ہونے والی خواتین کے ہینڈ بیاگس کا سرقہ کرتے ہوئے اس میں موجودہ زیورات حاصل کررہی تھی سوچترا نامی خاتون اس کا تعلق مامڑہ ضلع نرمل حال مقیم نظام آباد کی شکایت پر پولیس تحقیقات مصروف تھی کہ اے سی پی آرمور ، پربھاکر کی قیادت میں آرمور ایس ایچ او سریش بابو ، سب انسپکٹرس 4؍ جولائی کے روز تقریباً5 بجے بس اسٹانڈ میں مشتبہ حالت میں گھومنے والی ایک خاتون کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ سال 2021 ء نومبر سے آرمور بس اسٹانڈ میں بسوں میں سوار ہونے والی خواتین کے بیاگس کا سرقہ کرتے ہوئے اس میں موجودہ طلائی زیورات حاصل کرتے ہوئے زیورات کو منا پورم فینانس اور یو کے بینک میں رہن رکھا اور چند اس کے پاس موجود ہے متعلقہ خاتون نے 14 کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھی پولیس نے یادیا لکشمی سے 55 تولہ سونا جس کی مالیت 27 لاکھ 50 ہزار روپئے ہے برآمد کرتے ہوئے اسے ریمانڈ پر دے دیا ۔ کمشنر پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے یکسوئی کرنے پر اے سی پی ، ایس ایچ او ان کے عملہ کو مبارکباد پیش کی ۔