آرمور حلقہ کےکانگریس انچارج ونئے کمار ریڈیکا مصروف ترین دورہ

   

آرمور 20/ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور حلقہ کانگریس پارٹی انچارج ونئے کمار ریڈی نے آرمور حلقہ اسمبلی کے مختلف مقامات کا دورہِ کرتے ہوئے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ سب سے پہلے ونئے ریڈی نے مونپلی موضع میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں آلور کے سینیئر کانگریس قائد ملیش گوڈ کی ہارٹ اٹیک کے باعث موت واقع ہوگئی تھی انکے افراد خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سی ایچ کونڈور موضع میں نندی پیٹ منڈل کے نائب صدر عیسا پلی سنجیو کے والد فوت ہوگئے اس طرح سابقہ نظام ساگر کنال چیرمین یلا سائی ریڈی کے ہمراہ انکے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ اسی موضع کے رہنے والے گنڈلا شیام کے بیٹے نوجوان سائی رام ایک سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے تھے انکے بھی افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ علاؤہ ازیں خدانپور موضع کے یوتھ کانگریس کے لیڈر پرشانت کے والد سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے انکے گھر جا کر عیادت کی۔ اسی طرح اسی موضع کے کانگریس سینیئر قائد ہنمنڈلو کے بیٹے کی موت ہوگئی انکے گھر والوں سے ملاقات کی اور پرسہ دیا۔ بعد ازیں آرمور منڈل کے مگیڑی موضع سے تعلق رکھنے والے سرینواس کے والد بھومنا کا دیہانت ہوگیا انکے افراد خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابقہ نظام ساگر کنال چیرمین یلا سائی ریڈی، منتھنی سرینواس، چنا ریڈی، پراوین، سنیل، دیویندر، ناگاراجو و دیگر موجود تھے۔

یلاریڈی منڈل پریشد کا
23 ڈسمبر کو اجلاس
یلاریڈی /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل پریشد کا جنرل باڈی اجلاس 23 ڈسمبر کو منڈل پریشد صدر شریمتی مادھوی بالراج گوڑ کی زیرصدارت انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ ایم پی ڈی او شریمتی لکشمی نے مزید کہا کہ اجلاس میں تمام محکمہ جات کے عہدیدار اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ حاضر ہوں ۔ اجلاس میں رکن اسمبلی مدن موہن راؤ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔

٭٭٭