آرمور مجلس تحفظ ختم نبوت کا معاونین سے اظہار تشکر

   

آرمور۔ مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کا آرمور کے تمام ہی معاونین سے اظہار تشکر۔عید قرباں کے مقدس ساعتوں میں جن جن حضرات نے قربانی کے جانوروں کی فاضل ہڈی، ہزار خانہ ( چھوٹی پوٹلی) اور چرم قربانی کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کا تعاون کیا ہے ارتدادی فتنوں کا تعاقب کرنے والی فعال متحرک تنظیم کی جس طرح سے مدد و نصرت کی ہے ہم ان تمام معاونین محسین اور کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس، سرکل انسپکٹر ، اور دیگر محکمہ پولیس کے عہدیدار ،آرمور مرکزی کمیٹی، جمعیت العلماء ، جمعیت اہل حدیث ،جماعت اسلامی، قریشی برادری، تمام کونسلرس اور ساتھ ہی ساتھ اردو صحا فت آرمور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کے تمام معاونین کو صحت و عافیت کے ساتھ رکھے انکے اس تعاون و خیر خواہی کو شرف قبولیت سے نوازے اور دونوں جہاں میں سرخ روئی عطا فرمائے آمین۔