چیرپرسن کے خلاف کونسلرس کی درخواست پر کلکٹر کے احکام
آرمور:3/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کو نا اہل قرار دینے کیلئے 11 ڈسمبر کو تقریبا ً 24 کونسلرس نے نظام آباد ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو تحریک عدم اعتماد پیش کیا تھا۔ جس پر ضلع کلکٹر نے مکمل تحقیق کرتے ہوئے 4 جنوری کو میونسپل چیرپرسن کے خلاف دی گئی عدم اعتماد درخواست کے تحت رائے دینے کیلئے سرکلر جاری کیا ۔کل آرمور کونسل کے 36 کونسلرس کو اپنی رائے پیش کرنی ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا کے شوہر پنڈت پون کچھ بی آر ایس کونسلرس اور دیگر کونسلر کو لیکر چند دنوں سے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ بی آر ایس کونسلرس کو لیکر نمائندہ کونسلر ایپا سرینو اور کاندیش سرینواس بھی تقریباً 3 دن سے کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ ان میں ایم آئی ایم کونسلر بھی شامل ہیں۔ آرمور میں 36 کونسلرس میں 29 بی آر ایس اور 5 بی جے پی , ایک کانگریس اور ایک ایم آئی ایم شامل ہے۔ یہ صحیح طور پر معلوم نہیں ہورہا ہے کہ کس کیمپ میں کتنے کونسلر ہیں۔ صرف اندازہ ہی لگایا جارہا ہے اور یہ بھی بات زیر گشت ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کیلئے بی جے پی پارٹی کونسلرس کی تائید لازمی ہے۔ دیکھنا ہے کہ یہ عدم اعتماد تحریک کامیاب ہوگی یا نا کام ؟ آج یعنی 4جنوری کو اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔ اس رائے دہی سے متعلق آر ڈی او ونود کمار کی نگرانی میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔
