آرمور : آرمور میونسپل نائب چیرمین شیخ منو سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے اور انکے سیدھے پیر کی ہڈی ٹوٹ گی اس کی اطلاع پاکر میونسپل کونسلر وارڈ نمبر 14 محمد امتیاز اور نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 17 سید فیاض نے نائب چیرپرسن شیخ منو کے مکان پہنچ کر انکی عیادت کی اور حادثے کے متعلق تفصیلات دریافت کی اس موقع پر میونسپل نائب چیرمین شیخ منو نے کہا کہ جس آٹو سے حادثہ رونما ہوا وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور روزانہ آٹو چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کرتا ہے اس کو ہم نے معاف کردیا جس پر آرمور میں نائب چیرپرسن شیخ منو کے اس اقدام پر سراہنا کی جارہی ہے ۔