آرمور میونسپل چیرمین کا عہدہ خالی ، عوام کو مشکلات

   

کونسلرس کی کیمپ کی سیاست، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بنیادی مسائل حل طلب

آرمور۔/6 جنوری۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آر مور میونسپل چیئر پرسن پنڈت ونیتا پون کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ارمور مونسپل چیئر پرسن کا عہدہ خالی ہو گیا لیکن چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کے باوجود ابھی تک انچارج چیئرمین مقرر نہیں کیا گیا۔اس ضمن میں آرمور کی عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے جیسے ہی اسمبلی کے انتخابات مکمل ہوئے اور کانگریس پارٹی کو اقتدار حاصل ہوا اس کے ساتھ بی آر ایس پارٹی کونسلرز کی جانب سے انہی کی پارٹی کے چیئر پرسن کو ہٹانے کی مہم کا اغاز ہوا۔ بی آر ایس اور دیگر پارٹی کونسلرز نے آرمور سے دوسرے مقام منتقل ہوتے ہوئے کیمپ کی سیاست کا آغاز کیا اور یہ کیمپ جاری ہے جس کی وجہ سے آرمور کے مختلف وارڈوں کے مسائل حل طلب ہیں جس کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں دوسری طرف ارمو میں چیئر پرسن کا عہدہ خالی ہونے کے باوجود انچارج چیئرمین مقرر نہ کیے جانے سے عوام میں یہ موضوع زیر بحث ہے۔چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اسپیشل افیسر ونود کمار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ ضلع کلکٹر نظام آباد کے احکامات کے بعد انچارج چیئرمین کے متعلق بتایا جائے گا اس طرح آرمور میں مونسپل انچارج چیئرمین کے اعلان کی عوام منتظر ہے۔