آرمور:27/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل پرائیویٹ اسکولس اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے نئے آرمور میونسپل چیرپرسن ونل دیوی لاونیا ایپا سرینو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اور انہیں شالپوشی وگلپوشی انجام دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن نے کہا کہ ملک بھر میں خانگی و سرکاری اسکولس دو آنکھیں جیسی ہے۔ اور ملک کی بہتری کے لئے سب مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ اسی طرح بھارت چندرا ملیا اور مسٹر ودیا پراوین پوار نے کہا کہ آرمور شہر کی عوام کو معیاری تعلیم کے لئے حیدرآباد اور بنگلور جیسے مقامات جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کم فیس پر معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں سری کانتی گنگا ریڈی ، ماناسا گنیش ، گوپی کرشنا , نالندا پرساد , وامشی پرگنا ، سری ماڈل آلور ملیش و دیگر نے شرکت کی۔
قبرستان و عیدگاہ میں صفائی انتظامات
نیالکل27/مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مگڑم پلی منڈل کے موضع ماڈگی میں قبرستان عیدگاہ میں صاف صفائی کے کاموں کا سابق نمائندہ سرپنچ کوآپشن ممبر منڈل پریشد کانگریس پارٹی جناب ارشد زما پٹیل کی جانب سے قدیم انجمن قبرستان میں صاف صفائی ترئین نو قبرستان کی حصار بندی کے کاموں کا آغاز کیا گیا انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک عید الفطر میں مصلیان کو نماز عید کی ادائیگی اور قبروں کی زیارت کیلئے بغیر کسی مصائب کے انجام دینے کیلئے تمام سہولتات فراہم کیا جارہا ہے اس موقع پر عبدالغفار احمد ڈپٹی سرپنچ عتیق آحمد شفیق حمید ویگر موجود تھے ۔