آرمور۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آرمور میں اقلیتی مالیتی کارپوریشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے 43 بے روزگار نوجوانوں کیلئے 80 فیصد سبسیڈی پر 43 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ۔ آرمور اقلیتی قائدین ٹی آر ایس پارٹی سمیر احمد، عثمان علی حضرمی، ملک بابا، نعمت اللہ بابا، عبدالرحمن، محمد عبدالعظیم، شیخ بابو، عمران جابری، فضل الدین نے کہا کہ ٹی آر ایس ریاستی حکومت نے اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سابق ایم پی کے کویتا کی نمائندگی پر آرمور حلقہ اسمبلی کے 43 بے روزگار نوجوانوں کو 43 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی۔
اے پی وتلنگانہ میں خشک موسم
حیدرآباد۔/4ڈسمبر، ( سیاست نیوز)آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر چہارشنبہ کو بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں دن کے وقت خشک موسم کے ساتھ کسی قدر گرمی رہے گی لیکن رات کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں دن کا درجہ حرارت 28ڈگری رہا۔