آرمور میں بارش سے کئی سڑکیں تباہ، عوام کو مشکلات

   

آرمور /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں گزشتہ ایک ہفتہ سے وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے سبب کچھ سڑکیں تباہ ہوگئی۔ گزشتہ رات کافی تیز رفتار چھ گھنٹوں سے زائد بارش ہوئی ہے۔ کیچڑ و گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خاص طور پر مسلم علاقوں میں بھی سڑکوں کا حال وہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہیکہ رکن اسمبلی آرمور پھر میونسپل کونسل کی جانب سے سڑکوں کی مرمتی کام انجام دیا جائے۔ آرمور میونسپل کے مختلف علاقوں میں بی ٹی و سی سی سڑکوں کی خستہ حالت ہے۔ مختلف مقامات پر صرف مورم ڈلوائے گئے تھے۔ بارش کی وجہ سے گڑھے ہوچکے ہیں۔ بعض جگہوں پر کیچڑ کا منظر پیش آرہا ہے۔ جس سے عوام و راہگیروں کو دقت پیش آرہی ہے۔ اور بارش سے موسمی امراض کا بھی خدشہ ہے۔ عوامی نمائندوں و عہدیداروں کو چاہئے کہ اس جانب توجہ دیں اور فوری طور پر سنجیدہ اقدامات کرنے کا عوام مطالبہ کررہی ہے۔


نظام ساگر پراجکٹ میں پانی کی سطح آب میں اضافہ
پٹلم /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے نظام ساگر منڈل کے پراجکٹ کی آج دوپہر 2 بجے کی صورتحال کے مطابق نظام ساگر پراجکٹ کے پانی کی مقدار 1405.00 فٹ ہے ۔ ایر یگیشن گیٹ سے پانی کو خارج کیا جارہا ہے ۔ ابھی تک کوئی دروازے نہیں کھولے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے اعلی عہدیداران کا کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں اور وزیر دو دن بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔ منڈل ایجوکیشنل آفیسر مسٹر دیوی سنگھ نے بارش ہونے کے پیش نظر سرکاری مدارس اور خانگی مدارس کو 2 دن کی تعطیل کے احکامات جاری کردئے ۔ بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلورج ہوکر رہ گئی ہیں ۔