آرمور میں بدعنوانی کیخلاف میونسپل آفس کے گھیرائو کاانتباہ

   

کانگریس انچارج پرغیرقانونی رقم وصولی کاالزام ‘ سابق رکن اسمبلی جیون ریڈی کی میڈیاسے با ت چیت

آرمور 30؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور کے سابق ایم ایل اے جیون ریڈی نے الزام لگایا کہ کانگریس انچارج پی۔ ونئے کمار ریڈی (پی وی آر) بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیرقانونی وصولیوں میں ملوث ہیں۔اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی وی آر، بے نامیوں کے ذریعے لینڈ–سینڈ مافیا سے لے کر ٹفن سینٹروں اور چکن شاپوں تک ہر جگہ ‘‘معمول’’ کے نام پر وصولیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ ‘‘آرمور میں تو گویا ہوا لینے پر بھی ٹیکس دینا پڑ رہا ہے۔’’جیون ریڈی نے بتایا کہ اے سی بی کے جال میں پھنسے میونسپل کمشنر راجو کی اے سی بی کے شکنجہ میں آنے کے بعد پی وی آر سے متعلق مزید بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہیں۔ آرمور کے بعض اسپتالوں سے دھمکا کر 20 لاکھ اسے 50 لاکھ تک وصول کرنے کے الزامات ہیں۔ نئے گھروں کو نمبر دینے کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے جانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تقریباً 450 گھروں اور دکانوں کو نوٹسیں دے کر رقم کا مطالبہ کیا گیا،سابق رکن اسمبلی جیون ریڈی نے بتایا کہ کے پی وی آر کے دباؤ میں پولیس اور ریونیو کے چند افسر بھی تعاون کررہے ہیں۔جیون ریڈی نے خبردار کیا کہ ‘‘اگر بدعنوانی نہ رکی تو ہزاروں افراد کے ساتھ کلکٹر آفس اور میونسپل آفس کا گھیراؤ کریں گے۔’’جیون ریڈی نے مطالبہ کیا کہ ‘‘پی وی آر نے جو رقم لوٹی ہے، وہ متاثرین کو واپس ملنی چاہیے۔’’پریس میٹ میں سابق ضلع پرشید ممبر۔اور بی آر ایس ٹاؤن صدر۔کے علاوہ بی آر ایس قائدین۔الجاپور مہندر۔سابق کونسلر ملک بابا۔چنا ریڈی۔محمد کلیم۔امجد۔احمد انکل۔میرا شراون۔بی آر ایس قائدین اور مقامی نمائندے موجود تھے۔