آرمور میں بی جے پی کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت

   

آرمور /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی میں بی جے پی اور دیگر پارٹی کے نوجوان شامل ہوگئے ۔ونئے کمار ریڈی آرمور حلقہ اسمبلی کا نگریس امیدوار ہیں انہوں نے آرمور حلقہ اسمبلی کے دیہات مانک بنڈار، امرات اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی اس دوران کئی بی جے ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کانگریس میں شامل ہوئے ونے کما ریڈی نے انکا استقبال کیا۔ اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے سابق 10 سال میں کوئی فلاحی و ترقیا تی کام نہیں کئے گئے یہ جو بھی ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں وہ کا نگر یس دورہ اقتدار میں کئے گئے انہوں نے عوام سے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔