آرمور میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

آرمور۔ آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 28 میں نازنین سلطانہ سید عتیق کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس پروگرام میں میونسپل چیرپرسن ونیتا پنڈت پون نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر نمائندے کونسلر نازنین سلطانہ سید عتیق نے بتایا کہ ایس سی سب پلان کے تحت ڈرین کے کاموں کیلئے پانچ لاکھ روپے کی منظوری عمل میں لائی گئی اسکے علاوہ کرسچین کے قبرستان کی باؤنڈری وال کیلئے پانچ لاکھ روپے کی منظوری عمل میں آئی۔ اس ترقیاتی فنڈ کی منظوری پر رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن ونیتا پنڈت پون نے کہا کہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے تعاون سے بہترین ترقیاتی کام انجام دئے جا رہے ہیں۔ مقامی کونسلر نازنین سلطانہ اور چیرپرسن ونیتا پنڈت پون کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر وائس چیرمین شیخ منو، کونسلر سید فیاض، آکولہ رامو، کمشنر شیلجا، محمد شاکر، محمد عادل اور دیگر موجود تھے۔