آرمور:16/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ وقاری استاد محمد سلیم رحمتہ اللہ علیہ کا تعزیتی اجلاس آرمور مسجد شوکت الاسلام ٹیکی مسجد میں رکھا گیا۔ جس میں حافظ محمد سلیم رحمتہ اللہ علیہ کے شاگرد مفتیان کرام ، حفاظ، ٹیچرس , صحافی اور دیگر کئی ذمہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے انکے اخلاق وکردار، شاگردو ں اور دوستوں کے ساتھ انکا مخلصانہ رویہ انداز شیرنی گفتگو کے متعلق تفصیلات بتائی شاگردوں اور دوستوں نے بتایا کہ وہ مخلص استاد تھے اور ایک مخلص دوست تھے۔ انکا گھرانہ دینی گھرانہ تھا۔ انکے والد مرحوم نے اپنے زندگی کے تقریباً 30 سال مساجد میں بلا معاوضہ خدمات انجام دی۔ استاد محترم حافظ وقاری سلیم صاحب رحمتہ اللہ علیہ اپنی زندگی کے تقریباً 35 سال مسجد غروب ، مسجد شرکت الاسلام , رحمانیہ اسکول کے مدرس ، مدرسہ نور الاسلام کے ناظم کی حیثیت سے خدمات کی۔ انکے سینکڑوں شاگرد، رحمانیہ اسکول ، مدرسہ نوراسلام وغیرہ سے فارغ ہو کر مختلف مساجد ، مدارس ، گورنمنٹ دفاتر پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شرکاء نے بتایا کے نہایت کم معاوضے میں خدمات انجام دیتے ہوئے کڑی محنتوں سے اپنے افراد خاندان کی کفالت کی۔ توکل علی اللہ پر اپنی زندگی گزاری ، نہایت چھوٹے مکان جس کا کمرہ ایک ہی تھا۔ اس میں زندگی بسر کی ۔ اس تعزیتی اجلاس میں مولانا اکرام الدین مفتاحی , حافظ شیخ ابراہیم جمیعت علماء آرمور صدر , عثمان علی حضرمی نائب صدر جمیعت علماء , قاضی حافظ عبدالمجید ، اسلم بن محسن امیر مقامی جماعت اسلامی آرمور ، مفتی عظیم , حافظ انیس الرحمن ، حافظ امجد ، حافظ وحید کے علاوہ کے ساتھی حفاظ ترابعلی حافظ احمد حافظ صادق حافظ مجیب حافظ طاہر نے تعزیت پیش کی۔ نظامت کے فرائض مفتی عظیم نے انجام دیئے۔