آرمور میں توقف کے دوران عامر علی خان کو زبردست تہنیت کی پیشکشی

   

آرمور:6/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و رکن قانون ساز کونسل جناب عامر علی خان صاحب کا بہترین استقبال کیا گیا ۔ عامر علی خان صاحب ضلع جگتیال ،کورٹلہ ایک پروگرام کے سلسلے میں جا رہے تھے۔ اسکی اطلاع پاکر آرمور کانگریس قائدین کثیر تعداد میں جمع ہوکر انہیں پرکٹ قومی شاہراہ میں روک کر بہترین انداز میں استقبال کرتے ہوئے علی ٹاور چاندنی بنکوئٹ ہال میں انکو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کچھ مائناریٹی قائدین اپنے مسائل رکھے جس کی یکسوئی کا عامر علی خان صاحب نے تیقن دیا۔ اس موقع پر کانگریس ٹاون صدر سائی بابا گوڑ ، مائناریٹی ٹاون صدر محمد حبیب الدین ، کانگریس پارٹی سابق فلورلیڈر محمد محمود علی ، پنڈت پون۔ کونسلر محمد امتیاز , نمائندہ کونسلر سید عتیق ، سید فیاض , شیخ ببلو ، محسن , محمد تحسین ، ندیم ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔