آرمور صدر انجمن تنظیم المسلمین مسجد سلیمان نفیس محمد رضوان نے بتایاکہ مسجد سلیمان نفیس میں بعد نماز عصر طلباء وطالبات کیلئے دینی کلاسس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اور ناظرہ قرآن پڑھائی جاتی ہے۔ تاکہ طلباء دینی تعلیم سے آراستہ ہو۔ اسطرح مسجد سلیمان نفیس کے احاطے میں طلباء وطالبات کیلئے تعلیمی مظاہرہ رکھا گیا۔ اور تقریبا طلباء نے بہترین تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔ اس موقع پر صدر محمد رضوان معلمین مسجد سلیمان نفیس کے ذمہ داروں نے طلباء کے بہترین مظاہرے کی ستائش کی۔ اور طلباء کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دلوانے کی گذارش کی۔ اس موقع پر معلمین حافظ افضل ، مولانا کلیم، حافظ عبدالوحید، حافظ عمران، حافظ حبیب کے علاوہ مسجد سلیمان نفیس کے ذمہ داران، محمد رضوان، محمد عادل، شاہنواز خان، شیخ صوفی، عبدالحمید خان، شیخ کریم، اور دیگر موجود تھے۔