آرمور ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آرمور کے شہر پرکٹ میں کل جماعتی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بعد نماز ظہر مسجد اسماعیل کے روبرو شہریت ترمیمی قانون سی اے اے ، این آر سی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور سی اے اے کے کالے قانون کے خلاف نوجوانوں نے پلے کارڈ تھامے احتجاج درج کروایا ۔ اس موقع پر رکن کل جماعتی جے اے سی معین الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس قانون کو لاگو کررہی ہے ۔ اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور شدید احتجاج کیا جائے گا اور تلنگانہ ریاستی حکومت کے سربراہ کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون کے متعلق اپنا موقف واضح کریں ۔ اس موقع پر مولانا اکرام الدین مفتاحی نے اس کالے قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، مذہبی بنیاد پر قانون کو دستور کی خلاف ورزی قرار دیا ۔۔