آرمور میں شجرکاری پروگرام

   

آرمور : آرمور میونسپل چیئرپرسن پنڈت ونیتا پون نے بتایا کہ رکن اسمبلی و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی کی ہدایت پر پرکٹ چلڈرن پارک میں ہریتاہرم کے 6 ویں حصے کے طور پر شجر کاری انجام دی گئی اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈیشنل کلکٹر لتا میڈم نے شرکت کی اور بتایا کہ ہریتاہرم کے تحت حکومتی اراضی، اسکول، اور مکانوں کے قریب پودے لگائے اور اسکی حفاظت کریں اس موقع پر میونسپل کمشنر شیلجا ٹی آر ایس لیڈر پنڈت پون، رنگنا، اور دیگر موجود تھے۔

آن لائن بنکنگ خدمات کا استعمال کریں : لیڈ بنک مینجر پریم کمار
پداپلی : ضلعی لیڈ بنک مینجر پریم کمار نے عوام سے گذارش کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو زیادہ سے زیادہ آن لائن بنکنگ کو ترجیح دیں۔انھوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر کورونا وباء￿ کے پھیلاؤ کے تناظر میں عوام متبادل طریقے کار جیسے ای ٹی ایم ‘ بی این اے’ مواضعات میں واقع کسٹمر سروس سنٹر کا استعمال کریں۔ بذریعہ آن لائن لین دین کا اکام انجام دیں۔ نہایت ہی ضروری صورت حال میں بنک سے رجوع ہوں۔