آرمور میں غریبوں کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

   

آرمور ۔آرمور سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈاکٹر ایم ایس مدھو شیکھر جنہوں نے تقریبا” 35 سالوں سے آرمور اور بالکنڈہ میں ایم جے ہاسپٹل کی بنیاد ڈالتے ہوئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں اس طرح انہوں نے چیوتا نامی تنظیم قائم کی جس کے ذریعہ غریب افراد کے لئے مفت طبی کیمپ رکھتے ہوئے ہزاروں افراد کے لئے مفت آپریشن اور مفت ادویات کی تقسیم عمل میں لاتے ہیں ڈاکٹر مدھو شیکھر بلا مذہب وملت چیوتا تنظیم کے ذریعہ تقریبا” 25 برسوں سے مختلف کیمپوں کیذریعے مفت آپریشن انجام دے رہے ہیں اس طرح وہ آرمور کے ایم جے ہاسپٹل میں خواتین کے لئے مفت بچے دانی و دیگر آپریشن کئے جس میں 50 خواتین کے آپریشن کئے گئے اور مفت ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس کیمپ کے اختتام کے بعد ڈاکٹر مدھو شیکھر کو تہنیت پیش کی گئی اور ایک صداقت نامہ حوالے کیا گیا اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع جج گوتم پرساد نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر مدھو شیکھر کی انسانی ہمدردی کی ستائش کی اور انہیں بہترین شخصیت قرار دیا ۔