آرمور۔/19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وقف ترمیمی بل کے خلاف آرمور حلقہ اسمبلی ماکلور منڈل میں مساجد کے روبرو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جمعیت علماء آرمور حافظ شیخ ابراہیم نے بتایا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر آرمور میں کل جماعتی قائدین کی نگرانی میں احتجاجات کئے جا رہے ہیں۔ اس طرح جمعیت علماء آرمور کے معتمد محمد رضوان کی نگرانی میں ماکلور مسجد کے روبرو بڑے پیمانے پر پر امن احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے پلے کارڈ لیکر مرکزی حکومت سے کالے قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔