آرمور /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور وارڈ نمبر 26 کے مسلمانوں کا مثالی اقدام کیا ۔ آرمور مسجد سلیمان نفیس جو میونسپل وارڈ نمبر 26 میں واقع ہے۔ اس مسجد کے اطراف تقریبا 80 مکانات مسلمانوں کے ہیں۔ اور اس وارڈ سے وہی کونسلر منتخب ہوتا ہے۔ جو مسلمانوں کی تائید حاصل کرتا ہے۔ اور یہاں پر ایک اچھی یونیٹی ہے۔ اور یہاں مسجد سلیمان نفیس کے اطراف بسنے والے لوگوں کے لئے بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ یہاں نالیوں اور گلیوں میں سڑک کے علاوہ ایک مسلم کمیونٹی ہال کی بھی ضرورت ہے۔ ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے محمد رضوان صدر مسجد سلیمان نفیس نے اپنے محلے کے بڑے بزرگ اور نوجوانوں کے مشورے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ۔جس میں صدر کی حیثیت سے محمد رضوان، نائب صدر عبدالباری، معتمد محمد فاروق، نائب معتمد عادل ملک، خازن رضوان انصاری، کے علاوہ سرپرست حمید خان، کریم قادری کو منتخب کیا گیا۔ نو منتخبہ صدر کمیٹی رضوان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ کمیٹی اپنے محلے کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔ محلے کے بہت سارے مسائل ہیں ۔ان مسائل کے حل کیلئے اجتماعی طور پر کوشش کی جائے گی۔ بنیادی سہولیات مسلم کمیونٹی ہال اور دیگر مسائل کے لئے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے نمائندگی کرتے ہوئے اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعیت میں برکت ہے۔ انہوں نے تمام اقلیتی قائدین سے تعاون کی اپیل کی۔