آرمور میں مورم مافیا سرگرم عہدیداروں کی خاموشی معنی خیز

   

آرمور 25ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں مورم مافیا کی جانب سے غیر قانونی طور پر قیمتی زمینوں کی کھدوائی اور مورم کی منتقلی حکومتی عہدیداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ، آرمور کے شہر پرکٹ میں کوٹارمور ریوینیو احاطے میں واقع زمین جس کا سروے نمبر 150بتا یا گیا یہ اراضی قومی شاہرہ نمبر 44کے بازو واقع ہے اور یہ ایک قیمتی اراضی ہے اس زمین سے پوکلین مشین کے ذریعہ سینکڑوں ٹپر گاڑیاں اور ٹریکٹر کے ذریعہ غیر قانونی طور پر مورم مافیہ کی جانب سے مورم منتقل کی جا رہی ہے یہ اراضی حکومتی اراضی ہے اسکے علاوہ اس اراضی میں سے حکومت کی جانب سے زرعی پٹے بھی دئے گئے اس طرح اس قیمتی زمین مورم مافیا کی جانب سے تباہ کردیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے اسکی اطلاع ریوینیو عہدیداروں کو بھی ہے لیکن معنی خیز خاموشی کو شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ رات کے اوقات میں مورم منتقل کر رہے ہیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہیکہ پٹے دار اسے روکنے کی کوشش کرنے پر مقامی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے افراد انہیں دھمکی دے رہے ہیں ۔ اس قیمتی اراضی کو مورم مافیہ سے بچانے کی شدید ضرورت ہے تا کہ اراضی تباہ ہونے سے بچایا جا سکے ۔