آرمور میں موسمی بیماریوں سے متعلق گھر گھر سروے

   

آرمور: میونسپل چیرپرسن آرمور پنڈت ونیتا پون نے بتایا کہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی ہدایت اور ضلع کلکٹر نظام آباد سی نارائن ریڈی کے احکامات پر موسم برسات اور طوفانی برسات کی وجہ ڈینگو ، ملیریا ، ٹائیفائیڈ ، اور مختلف بیماریوں کا خطرہ ہے ۔ اس ضمن میں آرمور کے تمام وارڈوں میں گھر گھر سروے کیا جارہا ہے۔ اسی طرح پہلے دن میونسپل وارڈ نمبر 1 میں سروے کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر جگدیشور گوڈ چیرپرسن، محکمہ صحت کے عہدیدار ، سائنیٹری انسپکٹر مہیش، محمد رفیع اور دیگر عہدیداروں نے اس سروے میں حصہ لیا۔
ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے فارمس میں کچھ تبدیلی
میدک ۔ ضلع کلکٹر میدک مسٹر ایس ہریش نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کو اندراج کروانے کیلئے سابق میں متعلقہ فارم میں کچھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں ۔ سابق فارمس اب نہیں چلیں گے ۔ رائے دہندوں کو چاہئے کہ اپنے ناموں کے اندراج کیلئے جدید سربراہ کردہ فارمس حاصل کرکے داخل کریں ۔