آرمور میں میونسپل کونسل کا اجلاس چیرپرسن کی زیر نگرانی 25 نکات پر مباحث

   

آرمور: آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کی نگرانی میں کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 25 نکات پر بحث کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں بی جے پی کونسلرس اور دیگر نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے جس وارڈ میں ضرورت ہے وہاں فنڈز کا استعمال کریں۔ ڈی آر سی سنٹر کیلئے 2 کروڑ روپئے مختص کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بعد ازاں میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل اجلاس میں 25 نکات پر بحث کرتے ہوئے قرار داد کی منظوری عمل میں لائی گئی جس میں ڈی آر سی سنٹر کیلئے2 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ اس کے علاوہ وارڈ نمبر 2 اور 33 میں مشن بھگیرتا کے پانی کی مناسب طور پر فراہمی کیلئے رقمی منظوری جنگلی جانوروں کو آرمور اور عوام کے درمیان سے دور کرنے کیلئے 5 ایکر اراضی و رقمی منظوری ، موسم گرما کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے آرمور، پرکٹ، مامڈ پلی علاقوں میں شیڈ کی منظوری میونسپل کونسل کیلئے چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ اور ایک وکیل کو مختص کیا گیا ۔ اس موقع پر نائب چیرمین شیخ منو نے کونسل اجلاس کے کامیابی سے انعقاداور کونسلر کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر شیلجا، کونسلر محمد امتیاز، نمائندہ کونسلر عبدالرحمن، ظہیر علی ، سید عتیق، سید فیاض اور دیگر موجود تھے۔