آرمور میں وقف ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج

   

آرمور:18/اپریل سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)* آرمور میں وقف ترمیمی بل کالے قانون کو لیکر آرمور پرکٹ کے مختلف مساجد میں مسلم پرسنل لاء کمیٹی کی ھدایت پر آرمور کل جماعتی قائدین کی نگرانی میں پر امن احتجاج منظم کیا گیا۔ یہ احتجاج کے دوران نوجوانوں نے وقف ترمیمی بل کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ کل جماعتی قائدین نے بتایا کے یہ کالا قانون دستور ہند کے خلاف ہے۔ اسے فوراً واپس لیا جائے ۔ یہ احتجاج مسجد شوکت الاسلام آرمور ، مسجد اعجاز پرکٹ اور دیگر مقامات پر منظم کیا گیا۔اس احتجاج میں کل جماعتی قائدین کے علاوہ سیاسی سماجی قائدین علماء کرام نوجوان کثیر تعداد میںموجود تھے۔