آرمور میں چار بی جے پی قائدین گرفتار

   

آرمور /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور پولیس کی جانب سے بی جے پی قائدین کو حراست میں لیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور بی جے پی حلقہ اسمبلی انچارج ونئے کمار ریڈی کی نگرانی میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ بتایا گیا کہ اس کا علم آرمور پولیس عہدیداروں کو ہوا ۔ اس طرح آرمور سب انسپکٹر وجئے ، یادگیری گوڈ اور دیگر پولیس عہدیداروں کے ساتھ آئے اور ونئے کمار ریڈی ، پوجا نریندر اور دیگر بی جے پی قائدین کو حراست میں لیا گیا ۔ اس موقع پر ونئے کمار ریڈی نے بتایا کہ آر ٹی سی جے اے سی کی جانب سے کل ملینیم مارچ کا اعلان کیا گیا ۔ جس کو بی جے پی کی تائید حاصل ہے ۔ اس ملینیم مارچ پر روک لگانے کیلئے پولیس کی جانب سے غیر ضروری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آر ٹی سی کے واجب مطالبات کو فوری طور پر پورے کئے جائیں ۔