آرمور /21 فرو ری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگرس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے شب برات ماہ رمضان کی امد کے متعلق صاف صفائی کے ضمن میں میونسپل کمشنر کو یادداشت پیش کی گئی ۔ آرمور اقلیتی صدر کانگریس پارٹی محمد حبیب الدین ، محمد ساجد جنرل سیکریٹری ،محمد مجید نائب صدر ، تحسین سیکرٹری ،محسن جوانٹ سیکریٹری ،کے ہمراہ ایک وفد نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ماہ رمضان شب برات کے موقع پر مسلم محلے جات اور مساجد کے قریب اور قبرستان کی صاف صفائی ہمیشہ کی طرح کروائی جائے تاکہ اس ماہ مبارک میں گندگی سے دشواری نہ ہو ۔محمد ساجد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر صاحب نے تیقن دیا کہ ضرور صاف صفائی انجام دی جائے گی اور صاف صفائی کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔