آرمور:3/مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )۔ آرمور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے نظام ساگر کنال بریج پر احتجاج کیا گیا۔ جس سے ٹریفک میں ایک گھنٹہ خلل رہا۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ دھان کی خریداری میں تاخیر اور دھان خریدی سنٹر قائم کرنے میں تاخیر کے سبب کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بغیر کسی شرط کہ ایک ایکڑ دھان کی خریدی پچاس ہزار روپئے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر لیڈر مارا چندر موہن نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے کسانوں کی دھان کی فصل اور کٹائی ہوئی دھان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ لیکن حکومت ابھی تک کسانوں کی مدد کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا اور فیلڈ سطح پر حکام نے فصل کے نقصان کی تفصیلات جمع نہیں کی ہے اس کے علاوہ مقامی ایم ایل اے جیون ریڈی جو خود کو کسان کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مگر بارش کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوئی ہے جس کا جائزہ لینے کے لئے نہیں آئے۔ جس سے کسان ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچنے پر ان کو فوری امداد کے تحت دس ہزار روپئے ادا کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ انصاف کیا گیا۔ اس دوران کولا وینکٹیش, میر ماجد علی , شیخ ببلو نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر دھان کی خریداری اور نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس پروگرام میں سائی بابا گوڑ ، جیون ، میر ماجد ، پوشیٹی ، چنا ریڈی ، نرسا ریڈی ، میسلا روی ، حبیب ، امرت راؤ ، فہیم ، پاشا ، محبوب ، دنیش ، کشور ، ببلو ، پرساد ، و دیگر موجود تھے۔