آرمور میں گرام سبھا کا انعقاد

   

آرمور: 23/ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں پرجا پالنا پروگرام کے تحت گراما سبھا کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں سینکڑوں افراد نے اپنی درخواستیں عہدیداروں کو پیش کی۔ آج آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 6، 10، 14، 15، 21، 25، 27،28، 34، 35 میں پرجاپالنا کے تحت عہدیداروں نے راشن کارڈ ، اندرماں مکان ، اور دیگر عوامی مسائل کے لئے درخواستیں حاصل کی۔ اس موقع پر متعلقہ وارڈ کونسلر نازنین سلطانہ سید عتیق ،کونسلر محمد امتیاز حسین،نمائندہ کونسلر عبدالرحمن سید فیاض ۔کانگریس اقلیتی قائدین میر رحمت علی ۔ علی اے ایم سی چیرمین سائی بابا گوڑ ، سابق فلورلیڈر محمود علی ، فہیم ، پنڈت پون ، مرلی دھر ریڈی، لکی شنکر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔