آرمور کے مختلف وارڈز میں ضلع کلکٹر کا پیدل دورہ

   

آرمور ۔ /25 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں شہروں کی ترقی پروگرام کے تحت آرمور میونسپل کے مختلف وارڈ 7 ، 17 اور 18 میں کلکٹر نارائن ریڈی نے پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے یہاں کے مختلف مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ کلکٹر نارائن ریڈی نے عوام سے کہا کہ وہ صاف صفائی کا خیال رکھیں ۔ خالی جگہوں پر کچرا نہ ڈالیں ۔ کچرا بلدیہ کی گاڑی آنے پر اس میں ڈالیں ۔ کہیں پر بھی پانی جمع ہونے نہ دیں اگر کسی کی جگہ (پلاٹ) خالی ہے اس کو کھلا چھوڑدیئے اور اس پر جنگلی جھاڑیاں ہونے سے اور کچرا ڈالنے سے گندگی پھیل کر بیماریاں پھیل سکتی ہیں ۔ ایسا رہنے پر بلدیہ آفیسرس کی جانب سے مالکان کو جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر کمشنر شلیجا ، میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون اور نائب چیرمین شیخ منو ، تحصیلدار سنجے رام، ایم پی ڈی او گوپی بابو اور کونسلرس کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔