حیدرآباد۔/18 جولائی، ( سیاست نیوز) کارخانہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں آرمڈ ریزرو کانسٹبل نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ بی رامانحینلو ساکن نیو واسوی نگر کارخانہ سکندرآباد کچھ نجی معاملات کے نتیجہ میں وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اپنے مکان میں چھت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کارخانہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔